23 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن معاہدہ نہ کرنے کے لئے امریکہ پاکستان پر دباو ڈالنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

ابنا: اسلام آباد میں امریکی سفیر کے اس بیان کے بعد کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ گيس پائپ لائن کے حوالے سے تعاون نہیں کرنا چاہيے پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات نے امریکی سفیر سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات محترمہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور امریکہ کو پاکستان پر اپنی ناکام پالیسیوں کے مسلط کرنے کا کوئي حق نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے تاکید کی تھی کہ پاکستان ایران گيس پائپ لائن پروجیکٹ مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ادھر پاکستان کے وزیر تیل نے بھی کہا ہے کہ ایران سے پاکستان کے لئے گيس پائپ لائن نہایت ہی اہمیت رکھتا ہے ۔....... /169